پنجگور میں گاڑی پر فائرنگ،2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے پنجگور کے علاقے کہن زنگی میں گذشتہ روز جمعہ کونامعلوم افراد کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کہن زنگی عیسئی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک سرف گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میںامداد ولد مسلم اور امداد ولد ابراھیم نامی 2 نوجوان ہلاک ہوگئے اور ایک شخص ہوگیا ۔

فائرنگ کی زد میں آکر مذید دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے جن کی فوری شناخت نہ ہوسکی ۔

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

Share This Article