جھاؤ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،اسلام آباد سے بلوچ طالبعلم جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے فورسز نے ایک بلوچ طالبعلم کو جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

ضلع آواران کے جھاؤ کے علاقے واجہ بھاگ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نیک جان محمد حسنی نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائیذرائع کے مطابق مذکورہ شخص علاقہ میں ہمیشہ مسلح رہتا تھا جن کا تعلق مبینہ طور پر مسلح گروہ سے تھا۔

ان پر لوگوں کے لوٹ مار اور تشدد سمیت دیگر کئی الزامات لگائے جاتے تھے تاہم ان الزامات کی آزادانہ زرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں زیر تعلیم پنجگور سے تعلق رکھنے والے قائداعظم یونیورسٹی کے طالبعلم سعید عبیداللہ مبینہ طور پر سادہ لباس اہلکاروں کے ہاتھوں ٹول پلازہ سے لاپتہ ہو گئے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے واقعے کو اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

طلبہ تنظیم نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سعید عبیداللہ کی فوری بازیابی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article