مستونگ و پنجگور میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور پنجگور میں فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

مستونگ میں سنگر روڈ سورگز پھاٹک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرشید ولد عبدالکریم قوم شاہوانی سکنہ کھڈکوچہ اور ایک خاتون موقع پر ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہوگیا، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق قتل کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

دوسری جانب پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حملہ آور ان کا اسلحہ اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نعیم ولد صوفی جلال کے نام سے ہوئی، جنہیں پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے ان کا اسلحہ اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے۔

Share This Article