بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور قلات میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے عنایت اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا ۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔
مزید کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب قلات کے علاقے دشت محمود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شیر محمد سمالانی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی نعش کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔