بی ایل ایف نے زیر حراست اے سی تمپ حنیف نورزئی کی ویڈیو جاری کردی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) نے زیر حراست اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ویڈیو بی ایل ایف کی آفیشل ٹیلی گرام چینل ” آشوب ” پر جاری کی گئی ہے۔

20 سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو میں وہ بی ایل ایف کے تحویل میں پہاڑوں میں موجود دکھائی دیتے ہیں ۔

ویڈیو کے شروع میں پہلے وہ اپنا تعارف کرتے ہیں کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ ہیں ۔اور پھر وہ بی ایل ایف کے سرمچاروں کے ہاتھوں اپنے حراست کے حوالے سے بتاتے ہیں کہ ہم تمپ سے کوئٹہ کے لئے جارہے تھے کہ راستے میں سرمچاروں نے ہمیں روکا، میری فیملی ،ڈرائیور اور گن مین کو باعزت طریقے سے قریبی گائوں میں چھوڑ دیا گیا اور میں سرمچاروں کے تحویل میں ہوں۔

واضع رہے کہ 4 جون 2025 کو بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچارں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن میں تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو سرینکن کے مقام پر ان کے اہل خانہ، سرکاری محافظوں اور ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیاتھا۔

زیر حراست اسسٹنٹ کمشنر ویڈیو میں اپنی رہائی کے حوالے سے حکومتی حلقوں کے نام کسی قسم کوئی پیغام جاری نہیں کرتے ۔

بی ایل ایف کی جانب سے بھی اب تک زیر حراست اسسٹنٹ کمشنر کی رہائی کے لئے کوئی شرائط سامنے نہیں آئے ۔البتہ بی ایل ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش و تحقیقات کے بعد تنظیم اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Share This Article