بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ تحصیل تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواکرلیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو آج بروز بدھ صبح تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے انہیں تمپ سرینکن کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے روک کر لاپتہ کیا۔ وہ ایک انتظامی کام کے سلسلے میں کوئٹہ جارہے تھے۔
فورسز نے جائے وقوعہ پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم اب تک ان کی اغوا کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ۔