نیوز اپ ڈیٹ:
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے ملک آباد اور کوشک میں پاکستانی فورسز نے رات گئے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے متعدد افراد میں اب تک 16 کی شناخت ہوگئی ہے ۔
لاپتہ کئ گئے افراد میں عبد الرحمن ولد عبد المجيد،حمل امام ولد امام بخش،ظہور احمد ولد مراد حاصل،خلیل حمد ولد مراد حاصل،اخلاق ولد ظہور احمد،طبیب ولد پیر محمد،ملنگ ولد غلام محمد، نسیم ولد سلیم احمد، علی احمد ولد غلام محمد،محبوب ولد محمد ،حامد الله محمد،خدا ولد علی احمد،عمير ولد علی احمد،شاہ سلیم ولد الطاف، حفيظ ولد عبد الواحد اور ادیب ولد عبد الواحد شامل ہیں۔
واضع رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں انسداد دہشتگردی بلوچستان ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے بعد اب فورسز کو کسی کو بھی گرفتار کرکے 3 دن تک لاپتہ کرنے کا قانونی اختیار دیدیا گیا ہے۔
مذکورہ متنازع ایکٹ کی منظوری کی فوراً بعد رات گئے تربت شہر میں فوجی جارحیت کا آغاز کیا گیا اور درجن سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ہے ۔