زامران میں پاکستانی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوئے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زامران میں پاکستانی فوج پر حملے میں2 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ یکم جون کی شام چار بجکر چالیس منٹ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے زامران کے علاقہ زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ انتہائی قریب سے شدید حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن کے مورچوں پر آر پی جی کے گولے فائر کیے جن سے دشمن شدید دباؤ میں آکر افراتفری کا شکار ہوا۔ حملے میں سرمچاروں نے گرینیڈ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران، زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں اس کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ اسی طرح سے سرمچاروں کا بھرپور ساتھ دے کر تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنا قومی اور وطنی فرض ادا کرتے رہیں گے۔

Share This Article