بلوچستان کے علاقے مستونگ میں علیزئی بائی پاس پر فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر لاش رکھ کر احتجاجاً شاہراہ کو بلاک کردیا۔
لواحقین نے شاہراہ کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کے سامنے دھرنا دیکر ہر طرح کی آمدو رفت کے لئے بند کردیاہے۔
روڈ بلاک سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
اس حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی یا رنجش نہیں ، مقتول کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔