بلوچستان کے مزکزی شہر کوئٹہ میں بروری روڈ پر گذشتہ روز ہونے والے بم دھماکے میں رایستی ڈیتھ اسکواڈ کا رکن ہلاک ہوگیا۔
ایس ایچ او بروری پولیس محمود خروٹی کے مطابق بروری روڈ پر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بابُل محمد حسنی کے نام سے ہوگئی ہے۔
جبکہ دھماکے کے نتیجے میں تین راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت بلاول ولد فتح، محمد انور ولد کریم، عبد الظاہر بنگلزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق دھماکہ بروری روڈ کے آخری اسٹاپ پر ہوا۔
ہلاک شخص کے علاوہ زخمیوں میں سے ایک شخص گاڑی کے اندر تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ دھماکہ خیز مواد گاڑی کے اندر تھا یا باہر ۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
ہلاک ہونے والے شخص بابُل محمد حسنی کے حوالے کہا جارہا ہے کہ وہ پاکستان آرمی کے حمایت یافتہ بدنام زمانہ “ڈیتھ اسکواڈ” کا ایک اہم رکن تھا، جبکہ اس کے والد گزشتہ سال بلوچ لبریشن آرمی کے “آپریشن ہیروف” کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔