کولواہ میں پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز نے مزید ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

قتل کے بعد لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔

مقتول کی شناخت عزیز ولد نور محمد کے نام سے ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز نور محمد جو گشانک کا رہائشی تھا انہیں فورسز نے اپنے پاس کیمپ بلایا اور بعد ازاں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

رواں مہینے اب تک کولواہ میں فورسز کے ہاتھوں خاتون سمیت 6 افرادکی بہیمانہ قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

Share This Article