بلوچستان کے علاقے پشین اور مند میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پشین کے علاقے سرانان میں پرانی رنجش کی بناءپر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعہ سرانان کے قریب کلی گل باران میں پیش آیا۔
قتل ہونیوالوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
مقتولین کی شناخت نعمت اللہ، نقیب اللہ اور محمد داؤد کے نام سے ہوئی۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند بلو میں فائرنگ سے ریٹائرڈ لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔
مند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ لیویز اہلکار مزار سکنہ تلمب شدید زخمی ہوگئے جنہیں تربت منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لیویز اور پولیس مزید تفتیش کررہے ہیں۔