کوئٹہ میں ایم آئی ایجنٹ سہیل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں ایم آئی کے جاسوس اور آبادکار سہیل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلو چستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 18 مئی 2025 کی شام کوئٹہ میں سریاب روڈ پر واقع مل ہاؤسنگ اسکیم کے علاقے میں ایک حمام کی دکان میں ملٹری انٹیلی جنس کے خفیہ ایجنٹ اور پنجاب کے رہائشی سہیل خان سکنہ رحیم یار خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

انہو ں نے کہا کہ سرمچاروں نے بی ایل ایف کے انٹیلی جنس ونگ کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی سرانجام دی۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف کی محکمہ انٹیلی جنس کے ارکان کئی ماہ سے مذکورہ ہدف کی نگرانی کر رہے تھے، جو ریاستی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچ علاقوں میں بھیس بدل کر سرگرم تھا۔ مکمل معلومات اور نقل و حرکت کی تصدیق کے بعد، تنظیمی فیصلے کے تحت کارروائی کی گئی اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس کے ایجنٹ سہیل خان کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article