مستونگ وکوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کوئٹہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ سے اطلاعات ہیں کہ مستونگ کے علاقے شانگی روڈ پر قلی قمبرانی کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت نعمان قمبرانی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

دوسری جانب گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے کے مطابق فائرنگ حجام کی دکان پر سریاب مل ہاؤسنگ سکیم میں کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دکان میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے بتایا جارہا ہے جو کافی عرصے سے کوئٹہ میں مقیم تھا۔

Share This Article