بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے باشندوں کی رہائشی کوارٹر پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیاجس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ سید ہاشمی ایوینیو پر واقع بلال مسجد کے قریب پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے پنجاب کے باشندوں کے رہائشی کوارٹر کو دستی بم سے نشانہ بنایا ، اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے میں 3 پنجابی افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر جی ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق بم حملے کے بعد مبینہ طور پرپولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک مبینہ حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔