تربت : ڈنک وجوسک میں فائرنگ ودھماکا، 4 ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے ڈنک میں رات گئے یکے بعد دو دھماکوں کے ساتھ صبح 5 بجے تک شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرنے کے بعد قریبی آبادی میں گھروں کی تلاشی لی اور سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے مبینہ طور پر2 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا ہے تاہم اب تک تربت پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ادھر جوسک میں بھی 2 افراد کے مارے جانے کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جنہیں سرکاری سطح پر تاحال کنفرم نہیں کیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع بتا رہے ہیں کہ مذکورہ علاقوں میں فورسز کی جانب سے چھاپہ اور سرچ آپریشن جاری ہے ،علاقے کی داخلی و خارجی راستے فورسز نے بند کردیے ہیں۔

مزید تفصیلات آنے پر خبر میں شامل کئے جائیں گے۔

Share This Article