خضدار: مسلح گروہ کا ایک شخص کو اغواء کی کوشش، فائرنگ سے اپنا ساتھی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اور ناچ میں گزشتہ رات ایک مسلح گروہ نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اور ناچ میں گزشتہ رات مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد گھر میں موجود ایک نوجوان کو اغواء کرنا تھا، تاہم اہل خانہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جب اہل خانہ نے اغواء کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد باقی حملہ آور ساتھی کی لاش چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاحال حکام کا اس حوالے سے موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ لاش تاحال وہیں پڑی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مسلح گروہ کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

Share This Article