بی این پی خضدار کے نائب صدرکے بیٹے کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

نال سے انتظامیہ کو ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، جسے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں لاش کی شناخت فاروق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

بی این پی مینگل کے مطابق آج خضدار میں قتل کے بعد پھینکی گئی مسخ لاش بی این پی خضدار کے نائب صدر نور احمد مینگل کے جواں سال بیٹے کی ہے جسے 14 اپریل کو لاپتہ کیا گیا تھا اور آج تشدد زدہ لاش پھینکی گئی ہے۔

بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ فاروق احمد کے والد نور احمد مینگل پارٹی کے ضلعی نائب صدر ہیں اور گذشتہ کئی روز سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف لکپاس کے قریب دھرنے میں شریک تھے۔

بی این پی نے پارٹی رہنما کے بیٹے کے قتل کی مذمت کی ہے۔

Share This Article