عسکریت پسندوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان و پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

‘ انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو سکتی ہے۔‘

جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔

عاصم منیر نے کہا کہ جو لوگ ’برین ڈرین‘ کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ ’برین ڈرین‘ نہیں بلکہ ’برین گین‘ ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’آپ سب نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسل کو سنانی ہے، وہ کہانی جس کی بنیاد پر ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان حاصل کیا۔‘

آرمی چیف نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا ’آپ جس ملک میں بھی ہوں، یاد رکھیں کہ آپ کی میراث ایک اعلیٰ معاشرے، نظریے اور تہذیب سے ہے۔

Share This Article