کورونا وائرس کے سبب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس طرح وہاں اب تک کْل ہلاکتوں کی تعداد 1113 ہو گئی ہے۔ چینی حکام کے مطابق اسی دوران مزید 2015 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق بھی ہو گئی ہے۔ 30 جنوری کے بعد سے کسی ایک دن کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔ چینی طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اپریل کے وسط تک اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پا لیا جائے گا۔ چین میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار کے قریب ہے جبکہ یہ دنیا کے 30 ممالک تک پہنچ چکا ہے۔
مگر آزاد ذرائع کے مطابق س وائرس سے متاثرہ افراد کی چین میں تعداد بیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے،تاہم ابھی تک سرکاری حوالے اس بارے خاموشی پھائی جا رہی ہے
خیال کیا جا رہا ہے کہ چین اس وائرس سے شدید تجاری خسارے کا شکار ہے جس کے باعث صیح اعداد و شمار کو سامنے نہیں لایا جا رہا ہے۔