بولان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 2 افراد جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں بولان کے علاقے ڈھاڈر میں پاکستانی فورسز نے 2 افراد کوجبری طور لاپتہ کردیا ہے ۔جن کی شناخت بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی صدام بلوچ کے والد اور بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان کے ڈھاڈر کے علاقے مشکاف سے فورسز نے رات گئے گھر پر چھاپہ مار کر بلوچ لبریشن آرمی کے مجید برگیڈ کے فدائی صدام بلوچ عرف ودود کے والد گلزار محمد شہی کو ان کے بیٹے کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

یاد رہے کہ مشکاف وہ علاقہ ہے جہاں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کیا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی تھی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا گھیراؤ کرکے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ گلزار محمد شہی اور ان کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

Share This Article