بلوچستان میں ریاستی کریک ڈائون کیخلاف بلوچ کمیونٹی کا اسکاٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں ،بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قائدین وکارکنان سمیت سیاسی و سماجی ورکرز وکی گرفتاریوں  اور بلوچ نسل کشی کے خلاف کمیونٹی کی جانب سے اسکاٹ لینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بلوچ کمیونٹی اسکاٹ لینڈ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اسکاٹش پارلیمنٹ کے سامنے کیا گیا۔

مظاہرے میں فری بلوچستان موومنٹ، بلوچ نیشنل موومنٹ اور پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ریاستی اداروں کی طرف سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف احتجاجی سلسلے شدت اختیار کرچکے ہیں اور پاکستانی فوج اور دیگر ادارے مظاہروں کو ناکام کرنے اور انکے شدت کو کم کرنے کے لئے بی وائی سی کے کارکنان سمیت کئی بلوچ انسانی حقوق کے کارکنان کو گرفتار کرچکی ہے۔

اسکاٹش پارلیمنٹ کے سامنے کی جانے والی اس مظاہرے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔

Share This Article