بی وائی سی قائدین و کارکنان کی گرفتاری کیخلاف ناروے میں احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ سولیڈیریٹی کمیٹی کی جانب سے ناروے میں بلوچ کمیونٹی نے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ناروے کی قومی اسمبلی کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گئی مظاہرہ کیاگیا۔

انھوں نے احتجاجی ریلی میں حراست میں لیے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے بلوچستان سے پاکستانی افواج کے انخلاء کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان بلوچوں پر ظلم بند کرے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے بلکہ 27 مارچ 1948ء کو پاکستان نے اس پر قبضہ کر لیا تھا۔

اس اجتماع کے مقررین میں بانک زیبا بختیاری بانک، زینب دلیری بانک، بینٹ فاروق بنک اور احسان ارجمندی شامل تھے۔ ان سب نے متفقہ طور پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ،لالا وھاب ، صبغت اللہ شاہ جی ، سمی دین، بیبو بلوچ ، اور بیبرگ بلوچ سمیت دیگر کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

Share This Article