بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ناگ کے 13 لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر واشک کے مطابق اہلکاروں کو فرائض سے غفلت اور نااہلی دکھانے پر برطرف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک حوالدار اور 12 سپاسی شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کچھ روز قبل عسکریت پسندوں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیاتھا اور عسکریت پسند 5 ایس ایم جیز، لیویز گاڑی اور موٹرسائیکل لے گئے تھے۔