سی ٹی ڈی کی مدعیت میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کے متن میں درج ہے کہ جعفر ایکسپریس صبح 9بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی تھی دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

متن میں مزید کہا گیا کہ عسکریت پسندوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔ ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی،مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی،مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

واضع رہے اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی تھی اور کہاکہ اس حملے میں 214 اہلکاروں کو یرغمال بناکر ہلاک کیا گیا جبکہ 12 سرمچاروں وطن میں دفاع میں شہید ہوگئے۔

Share This Article