جعفر ایکسپریس کو کوئٹہ پہنچادیا گیا، بوگی سے دھماکہ خیز مواد برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان مشکاف میں بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی ایل اے کے ہائی جیکنگ کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگیوں پر گیولیوں کے نشانات اور بیشتر بوگیوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ بوگیوں کو مرمت اور صفائی کے بعد سفر کے لئے روانہ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ اسٹیشن لوکو شیڈ پر کھڑی جعفر اپکسپریس کی بوگی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔

بوگی سے تین دستی بم برآمد کیے گئے جو بعد میں ناکارہ بنا دیے گئے۔

واضح رہے کہ مشکاف سے ٹرین کی 8 بوگیاں گزشتہ رات کوئٹہ ریلوے اسٹیشن لائی گئی تھیں۔

متاثرہ بوگیوں کی مرمت کا کام جاری ہے، بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت ہوچکی، ٹرین سروس بھی جلد بحال کی جائے گی۔

بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ اور کلیئرنس آپریشن کے بعد پاکستانی فوج کی جانب سے ٹرین تک   رسائی دینے والے صحافیوں کا کہنا تھا کہ 4 بوگیاں ایسی تھیں جہاں انہیں رسائی نہیں دی گئیں جبکہ جن بوگویں میں انہیں رسائی دی گئی وہاں گولیوںکے خالی خول،ٹرین کے درو دیواری پر خون اور پھٹے کپڑوں خون صاف کرنے کے نشانات پائے گئے ۔

جبکہ ایک ریسکیواہلکار کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل فون سیکورٹی فورسز نے اپنے تحویل میں لئے تھے اور انہیں چار بوگیوں میں رسائی د ی گئی جن میں لاشوں کی ڈھیر تھیں ،ہم نے انہیں مچھ اسٹیشن پہنچایاتھا۔

Share This Article