پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار صابر بلوچ کی بازیابی کےلئے لواحقین نے بلوچستان کے علاقے نال میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیکر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔
سی پیک شاہراہ کی بندش سے آنے جانے والی ٹریفک رکی ہوئی ہے جبکہ مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی ہے۔
صابر بلوچ کی اہلخانہ نے سی پیک روڈپر ڈاٹ کراس کے مقام پر دھرنا دیا ہواہے ۔
دھرنے میں خواتین و بچے شامل ہیں۔
واضع رہے کہ صابر بلوچ ولد علی دوست گریشہ کے رہائشی ہیں جنہیں 26 فروری 2025 کی صبح 4 بجے کراچی سے جبری لاپتہ کر دیا گیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی نال زون نے کہا ہے کہ ہم اس جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور نال کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس دھرنے میں جلد از جلد شرکت کریں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔