خضدارمیں بلوچ خاتون کے اغوا کیخلاف حب میں بھی احتجاجاً روڈ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ خاتون کے اغوا کیخلاف حب چوکی میں میں احتجاجاً روڈ بلاک کردیا گیا ہے۔

خضدار میں دودنوں سے دھرنا جاری ہے ،شاہراہ دو دنوں سے بلاک ہے ، لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ،آج شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی ہے ۔

جبکہ آج بروزجمعرات کواحتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

دودنوں سے جاری قومی شاہراہ کی بندش سے سیکروں کی تعداد میں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

روڈ بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے گذشتہ روز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچ خاتون اسما جتک کو اغوا کیا جس کے ردعمل میں لواحقین سمیت علاقہ مکین اور بی وائی سی کی جانب سے صبح 4 بجے کے قریب سنی سبزی منڈی پہنچ کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیاتھا جو ہنوز بند ہے اور لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔

واقعہ ردعمل میں آج بلوچستان کے صنعتی شہر چوکی حب میں بھوانی کے مقام پر گجر ہوٹل سامنے کوئٹہ کراچی روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے ۔

حب میں رود بندش سے سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی اقدامات دیکھنے کو نہیں مل سکے ۔

Share This Article