پسنی میں کوسٹ گارڈ پر حملہ،بی ایل ایف نے ذمہ داری قبول کر لی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر اچانک فائرنگ کی۔

واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جار ی کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پسنی میں کوسٹ گارڈپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے پوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل رات آٹھ بجکر بیس منٹ پر پسنی ببرشور میں کوسٹ گارڈ کیمپ پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مرکزی گیٹ کے سامنے کھڑے تھے، حملے کے بعد کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کیلئے شدید فائرنگ کیا لیکن سرمچار شہری گوریلا حکمت عملی اپناتے ہوئے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے،اور سرزمین کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article