بھارتی ساختہ موبائل فونز و دیگر آلات پاکستان کی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بھارتی آئی فونز اور متعلقہ آلات پاکستانی صارفین کے لیے سنجیدہ نوعیت کے رسک قرار دیے گئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوادیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے مراسلے میں پاکستان کےحساس انفارمیشن انفراسٹرکچر میں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ اور بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناؤ کے باعث سائبر سکیورٹی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جبکہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعےحساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی مینو فیکچرنگ پروڈ کٹس اور ڈیوائسز پاکستان کے لیے سکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئر وائرس کی موجودگی جبکہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئر کے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے، ممکنہ چھیڑچھاڑ اور ملیوئیریا سپائی وئیر وائرس کی موجودگی کاخطرہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹلز اور ویب سائٹس تک رسائی فیک ای میلزیا میسجز کے ذریعے کی جاسکتی ہے، پروڈکٹس مینو فیکچرنگ کو متاثر کرکے پاکستانی صارفین کی نگرانی کرنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنےکا خدشہ ہے۔

مراسلے میں پاکستان میں ایپل کی مصنوعات کو تصدیق شدہ ری سیلر سے خریدنے، خریداری کے وقت ڈیوائسز کی سیل چیک کرنے اور آئی فون آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے ایپل ڈیوائسز اپڈیٹڈ رکھنےکی سفارش کی گئی ہے۔

مراسلے میں کمیونیکیشن کیلئے اینڈ ٹواینڈ انکرپٹڈ سروسز، مضبوط پاسورڈ اور اینٹی وائرس ایپلی کیشن کےاستعمال سمیت ایپل کےآفیشل چینلز سے اپڈیٹس لینےکی سفارش کی گئی ہے۔

Share This Article