پاکستان کبھی بھی امریکہ کا ٹیکٹیکل اتحادی نہیں رہا،وائٹ ہاؤس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بدھ کے روز واضح کیا کہ پاکستان کبھی بھی امریکہ کا تکنیکی یا ٹیکٹیکل اتحادی نہیں رہا، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان اتحاد کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی کمیونیکیشن ایڈوائزر جان کربی نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران سرحد پار سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستان کی اپیل کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کے موقف کی وضاحت کی۔ نیز پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی موجودگی سے انکار کیا۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکہ کا تکنیکی اتحادی نہیں رہا۔ کربی کا کہنا تھا، "جیسا کہ آپ جانتے ہیں، پاکستان کبھی بھی امریکہ کا تکنیکی اتحادی نہیں تھا۔ میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے ساتھ اتحاد کا کوئی معاہدہ نہیں تھا۔”

تاہم، کربی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعاون کو تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا، "لیکن یقینی طور پر، گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہم نے کئی سال دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب طور پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے جو اب بھی افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں موجود ہے۔”

تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن کا یہ موقف امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے، جو مشترکہ سکیورٹی خدشات اور مختلف اسٹریٹیجک ترجیحات پر مبنی ہیں۔

Share This Article