ہرنائی : کوئلہ کان میں ایک اور حادثہ، 2 کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: اے این آئی

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلہ کان میں ایک اور حادثے میں 2 کان کن ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات ہیں کہ ضلع ہرنائی کے علاقے سب تحصیل کھوسٹ سید آغا کول مائن ایریا پیٹی ٹھیکہ دار حمداللہ تارن کے کول مائن میں کریک آنے کی وجہ سے 2 کانکن کول مائن کے اندر پھنس گئے۔

پھنسے ہوئے مزدوروں کو کول مائن سے نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کردی گئی ہے۔

جبکہ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کول مائن میں پھنسے دو کانکنوں کی لاشوں کو 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کان سے نکال لیا ۔

ہلاک ہونے والے کانکنوں میں سے ایک کانکن کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

مرنے والے مزدوروں کی لاشوں کو مزید کارروائی کے لئے آر ایچ سی شاہرگ منتقل کردیا گیا جبکہ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

ماہ جنوری میں سنجاری کے بعد ہرنائی کی کوئلہ کان میں دوسرا حادثہ رونما ہوا ہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ دنوں دار الحکو مت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجاوی میں کوئلہ کان میں حادثے کے باعث 12 کان کن پھنس گئے جن میں اب 10 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 تاحال لاپتہ ہیں۔

Share This Article