بلوچی میوزک پروڈکشن ،تاھیر پروڈکشن جانب سے کمسن گلوکارہ سیمک بلوچ کی مدُھر آواز میں جاری کی گئی "دانکو” گیت نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے۔
بلوچی موسیقی کی پروڈکشن سے منسلک تاھیر پروڈکشن نے اپنا سیزن 3 ریلیز کردیا، جس کی قسط 4 میں کمسن گلوکارہ سیمک بلوچ کی گائی ہوا "دانکو” شائع کیا گیا ہے۔
دانکو، کو سیمک بلوچ نے اپنی مدُھر آواز کیساتھ گائی ہے اور اس میں بلوچ قومی روایات اور ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا گیا ہے، جسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
دانکو کے بول استاد مراد پارکوھی اور ڈاکٹر منظور بلوچ نے لکھے ہیں، کمپوزیشن استاد مراد پارکوھی کی ہے جس میں شاہ سومل، ھاوند بگٹی اور عبید جی این نے اپنے رنگ بھرے ہیں، جبکہ میوزک عبید جی ایم نے دی ہے۔ ڈاکٹر امداد بلوچ نے اسکرپٹ اور محراب خالد نے ڈائریکشن دی ہے۔
سیمک بلوچ کی سریلی آواز، خوبصورت بول اور موسیقاروں کے شاندار تال میل نے گیت کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دانکو ریلیز کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچانے لگا۔