بلوچ جبری گمشدگیوں کیخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کا احتجاجی کیمپ بلوچستان کے مرکزی شہر شال میں پریس کلب کے سامنے لگاتار جاری ہے۔
آج کیمپ میں جبری لاپتہ افراد اور شہداء کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کو 5687 دن پورے ہوگئے ہیں۔
کیمپ میں وکلا برادری کے ایک وفد نے آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔
وکلا برادری نے کہا انصاف کے بغیر کسی معاشرے میں امن و سکون کا قیام ممکن نہیں بلوچستان میں جبری گمشدگی کے معاملات نے بلوچ سماج میں بے چینی کو بڑھایا ہے۔ بلوچستان میں جبری گمشدگی کا خاتمہ کیے بغیر حالات کو معمول کی طرف لانا ممکن نہیں۔
اس طویل احتجاج کی انتھک قیادت کرنے والے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں انسانی حقوق کی جدوجہد کٹھن ہوچکی ہے۔بلوچ حقوق کی تحریک ظلم کے نظام سے ٹکرانے کا نام ہے اس کے لیے کشتیاں جلانی پڑتی ہیں۔