جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر اسناپئر حملے میں ایک اہلکار ہلاک کردیا، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھاؤ میں پاکستانی فورسز پر اسناپئر حملہ اور ایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر بروز اتوار شام 6 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) نے آواران کے علاقے جھاؤ میں کوہڑو کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کے باہر کھڑے فوجی اہلکار کو اسناپئر سے نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم (ایس ٹی ٹی) بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ایلیٹ یونٹ ہے جو انتہائی تربیت یافتہ اور ماہر جنگجووں پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیم خصوصی طور پر بلوچستان میں قابض فوج اور اس کے اہم پوسٹس اور کیمپوں کو نشانہ بنانے کی سکت رکھتا ہے، جہاں اس کے سرمچار ہنر مندی سے دشمن کے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔ اسنائپر ٹیکٹکل ٹیم کا بنیادی مقصد دشمن کی اہم پوزیشنز کو نشانہ بنا کر آپریشنز کو کامیاب بنانا اور دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان کی کارروائیاں عام طور پر چپکے سے، تیز اور مؤثر ہوتی ہیں، جس میں ان کی مہارت اور جدید ہتھیاروں کا استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس ٹیم نے اپنے آپریشنز کے دوران کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو بلوچستان لبریشن فرنٹ کی جنگی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے پے در پے حملوں کی وجہ سے دشمن نفسیاتی شکست سے دوچار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف فوجی اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فورسز اور فوجی تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔

Share This Article