بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ اور آواران میں پاکستانی فوج کودو مختلف حملوں میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور آواران میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دو دسمبر دن کے ساڑھے تین بجے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر تعینات سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گزشتہ روز آواران کے علاقے جھاؤ ڈولیجی میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔