مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب مستونگ میں قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے مرکزی کیمپ کے قریب ناکہ بندی میں مصروف تھے، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article