جھائو میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں جھائو میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے انتیس نومبر بروز جمعہ صبح چھ بج کر تیس منٹ پر جھاو کے علاقے ملا گزی میں قائم چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف کی کاروائیاں بلوچستان بھر میں عوامی حمایت سے جاری ہے اور ہر کامیاب حملے میں گوریلا حکمت عملی پنہاں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article