بلوچستان مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے فہیم بلوچ کا انتخاب وقت کا تقاضا ہے،خلیل بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ نیشنل مومنٹ کا سابق چیئرمین اور بلوچ رہمنا خلیل بلوچ نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں فہیم بلوچ کو بلوچ نیشنل موومنٹ کا سیکرٹری خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ عوام کو درپیش چیلنجز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے فہیم بلوچ کی لگن اور عزم واقعی قابل تحسین ہے اور وقت کا تقاضا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ قومی آزادی کی جدوجہد کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ فہیم بلوچ بلوچ قومی کیس کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ انتھک محنت کرتے رہیں گے۔

واضع رہے کہ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) کے چوتھے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں سابق خارجہ سیکریٹری کے استعفیٰ کے نتیجے میں خالی ہونے و الے عہدے کے لیے ’ فہیم بلوچ ‘ بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری منتخب کرلیے گئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment