بلوچستان کے علاقے ماشکیل اور خضدار میں فائرنگ و دیگر حادثات وواقعات سے لڑکی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
ماشکیل میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیا۔
گزشتہ رات ماشکیل میں حفیظ اللہ ولد خدا نظر محمد حسنی نامی ایک شخص نے اپنے بھائی امان اللہ ولد خدا نظر نے گولی مار کر قتل کردیا۔
دوسری جانب خضدار میں کلی شاہ محمد نزد ورکرز اسکول ایریا میں ہونے والی شادی غم میں بدل گئی ۔
محلہ کھنڈ شاہوانی آباد سےنکاح پڑھنے کے بعد باراتیوں کی گاڑی واپس جاری رہی تھی کہ بے احتیاطی ناچ گانے کے باعث لڑکی گرکر شدید زخمی ہوگئی۔
جنہیں ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی ۔
حادثے کی وجہ سے شادی والے گھر ماتم میں بدل گئی اور اسطرح گھر میں جاری شادی کی تقریب غم میں بدل گئی۔
لڑکی کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبارخوشیوں بھری گھر میں صف ماتم بچ گئی۔
لڑکی کی موت سے علاقہ سوگوار ہوگئی۔