شکست تسلیم ہے، جدو جہد جاری رکھیں گے، کاملا ہیرس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد بدھ کو اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ان انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔”

انہوں نے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کے بارے میں اپنے وژن کے لیے لڑتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ "ووٹنگ بوتھ، عدالتوں اور عوامی چوکوں میں جاری رہے گی۔

‘‘بعض اوقات لڑائی میں کچھ وقت لگتا ہے،‘‘ انہوں نے کہا ’’اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیت نہیں پائیں گے۔‘‘

ہیرس نے تقریر اپنے سابق تعلیمی ادارے ، ہاورڈ یونیورسٹی میں ، جو تاریخی طور پر ملک کا ایک ممتاز سیاہ فام تعلیمی ادارہ ہے، اسی مقام پر کی جہاں وہ فتح کی تقریر کرنے کی امید کررہی تھیں۔

ہیرس نے کہا ،”اگرچہ میں اس انتخاب کو تسلیم کرتی ہوں، میں اس لڑائی کو نہیں تسلیم کرتی جس نے اس مہم کو ہوا دی۔”

ان کے ساتھ نائب صدارت کے امیدوار ، منی سوٹا کے گورنر ٹم والز بھی حاضرین میں موجود تھے۔ اسی طرح ہیرس کی آبائی ریاست سے تعلق رکھنے والی دو اراکان کانگریس ، سابق اسپیکر نینسی پیلوسی اور باربرا لی بھی وہا ں موجود تھیں۔

Share This Article
Leave a Comment