بلوچستان میں مزید فوجی دستوں کے اضافے کے بعد دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی خدشات کے نام پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان بھرمیں مسلسل دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے باعث پولیس نے کوئٹہ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے اور سرکاری عمارتوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے نام پر ایک سال کیلئے پاکستانی فوج اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
جس کے تحت بلوچستان میں آرمی کے 31 یونٹس اور ایف سی کے 107 ونگز تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔