کابل(سنگر نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک اطلاعات کے مطابق 5 افراد جانبحق ہوئیں جبکہ 13 زخمی ہیں۔
جانبحق ہونے والے افراد میں 2 عام شہری جبکہ 3 فوجی اہلکار اور زخمیوں میں 5 شہری اور آٹھ فوجی شامل ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے میں جانبحق و زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی۔
واضح رہے کہ خودکش حملہ مارشل فہیم ملٹری یونیورسٹی کے قریب ہوا ہے۔