پنجگورمیں سرکاری حمایت یافتہ شخص فائرنگ سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری حمایتی شخص ہلاک ہوگیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک اور شخص زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شعیب کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق ڈیتھ اسکواڈ گروہ سے تھا۔

گذشتہ دنوں کیچ کے علاقے ڈہنک میں ڈکیتی کے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون جانبحق اور کمسن بچی برمش زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔ مذکورہ واقعے کے حوالے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بیرون ممالک میں بھی احتجاجی مظاہروں کا اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment