بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اب نئی نسل کے خواہشات کے مطابق چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا ہےکہ میں اب اپنی نئے نسل کے خواہشات کے مطابق چلو ں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی جنریشن جو بھی فیصلہ کرے گی ، عالمی فورمز سے رجوع کرینگے یہاں عوامی میدان میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔
یاد رہے کہ بی این پی مینگل نے پاکستانی فوج وآئی ایس آئی کی جانب سے پیش کی گئی آئینی ترمیم کی قانون کی حمایت میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پارٹی کے 2 سینیٹرز قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرکے قانون کے حمایت میں ووٹ دیا اور کہا کہ انہیں اور ان کے فیملی کواغوا کیا گیااور دبائو میں رکھ کر ووٹ ڈلوایا گیاتھا۔
بعد ازاں پارٹی سربراہ نے انہیں پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دینے پر فوری طور مستعفی ہونے کی ہدایت کی ۔ جس پر سینیٹر قسم رونجھو مستعفی ہوگئے ۔