وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں قائم بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک پڑتالی کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے کیمپ کا ایک حصہ جل کر خاکستر کوگیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ کیمپ کو نذرآتش کرنے سمیت نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کیمپ سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیمپ میں حسبِ دستور بیٹھے ہوئے تھے کہ پیچھے سے کسی نے آگ لگا دی اور فرار ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پولیس کو اطلاع دے چکے ہیں اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا بھوک ہڑتالی کیمپ 14 برسوں سے جاری ہے جوکہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سرگرم عمل ہے۔

Share This Article
Leave a Comment