بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سریاب لٹریری فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
فیسٹیول میں علمی، ادبی، اور سماجی موضوعات پر مختلف پینل ڈسکشنز منعقد ہوئے، جن میں شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پہلا پینل ڈسکشن کیرئیر کاؤنسلنگ اور اسکالرشپسکے موضوع پر تھا۔ اس سیشن میں شہزاد عامر سینئر مینیجر BEF، عروج خان لیکچرر بیوٹمز، پروفیسر برکت اسماعیل اورپروفیسر جاوید سرپرہ پروفیسرنے طلباء کو رہنمائی فراہم کی۔
دوسرے پینل ڈسکشن میں بلوچ تاریخ کا تاریخی پس منظر اور معاشرتی مسائل پر گفتگو ہوئی۔
ڈاکٹر شلی بلوچ آرگنائزر بلوچ ویمن فورم، پروفیسر زینت ثنا، اور نرگس کرد نے بلوچ تاریخ اور اس کے سماجی مسائل پر روشنی ڈالی۔
تیسرے پینل ڈسکشن کا موضوع بلوچ ادب میں تنقید اور نقاد کا مسئلہ تھا، جس میں پروفیسر منظور بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس سیشن کی میزبانی ظہیر بلوچ نے کی۔
فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
فیسٹیول کے دوران نوجوانوں میں ادب اور ثقافت کے فروغ کے حوالے سے نئے راستے کھلنے کی امید پیدا ہوئی۔
سریاب لٹریری فیسٹیول کے اختتام پر آرگنائزر بسم اللہ بلوچ نے تمام شرکاء، مقررین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور فیسٹیول کی کامیابی کو سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔