خاران : سی پیک کے انجینئرز وورکرزکے رہائش گاہ پرحملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں چائنا پاکستان کوریڈور (سی پیک )کے انجینئرز اور ورکرزکے رہائش گاہ پرحملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہگذشتہ شب رات گئے خاران میں گواش روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے وڈ ایریا میں واقع کپاس فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ فیکٹری پر کم از کم 8 زوردار دھماکے ہوئے اور بعد میں فائرنگ کی بھی آوازیں آئیں۔

فیکٹری کے ساتھ ہی گزی چیک پوسٹ پر بھی فورسز کو حملے میں نشانہ بنانے کے اطلاعات ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ سی پیک انجینئرز پر حملے کے دوران مسلح افراد نے گواش روڈ پر ناکہ بندی کرکے روڈ کو ہر طرح کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ان حملوں کے بعد خاران کے مختلف مقامات پر قائم چیک پوسٹوں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

کہا جارہا ہے کہ حملے کا نشانہ کپاس فیکٹری میں رہائش پذیر سی پیک لنک روڈ پر کام کرنے والے درجنوں انجینئر ، کاریگر اور ان کی سکیورٹی پر معمور فورسز کے اہلکار تھے۔

Share This Article
Leave a Comment