بلوچستان میں تمام بلوچ مکمل واچ لسٹ فورتھ شیڈول میں ہیں،ماما قدیر

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو 5575 دن ہو گئے۔

بولان سے سیاسی اور سماجی کارکنان شیر دل بلوچ جگھ بلوچ سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کیمپ آکرلواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ خفیہ اداروں نے اپنا رٹ قائم کرنے کے لیے ڈھیر ساری بارود بلوچستان کے اُن باسیوں کے حوالے کر دیے جن کا روحانی رشتہ بھی انہی سے ہے۔ اپنی روحانی رشتوں کے امینوں نے اپنے آقا کی مدد سے بلوچستان کو کشت خون کے میدان میں بدل کر اپنے مقاصد حاصل کر لیئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق کئی سالوں سے بلوچستان میں جاری بلوچ تحریک کی وجہ جسے فورسزکی بربریت سے متاثرہ خاندانوں کے کراچی کارخ کر کے یہاں پناہ لے گی کہ اپنی زندگی کی بھی ایام کو سکون سے گزار سکیں۔ لیکن غلام قوم کی قسمت میں سکون ، خوشحالی کہاں بلوچ جب تک غلام ہے پاکستان کی اذیتوں کا شکار ہوتا رہئے گا۔

ماما قدیرنے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کی جبری گھر گیاں لاشوں کا پھینکنا آپر یشن بمبار منٹ روز کا معمول بن چکا ہے لیکن بلوچ قوم پرست تنظیموں اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج د عالمی سطح پر پذیرائی اور اقوام متحدہ وفد کا دورہ بلوچستان سے دشمن پسپا ہو کر اپنی ڈیتھ اسکواڈ کی حکمت عملیوں کو بدل کر فی الحال بلوچستان کے بلوچ کو چن چن کے جبری اغوا کے لاشوں میں تبدیل کرنے سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ خفیہ اداروں پر بلوچستان میں بلوچوں کو جبری اغوا کر کے لاشوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ خفیہ اداروں پر بلوچستان میں بلوچوں کو جبری اغوا کرنے کے جو الزامات ہیں ان کو مٹایا جا سکے کو خفیہ اداروں کے ماتھے کلنگ بن چکا ہے۔ بلوچ فرزندان کے لیے ایک مقتل گاہ کے طور پر مرکزیت دنیا جاری ہے تمام بلوچ مکمل واچ لسٹ میں فورتھ شیڈول میں ہیں۔ قوم پرست پارٹیوں تنظیموں کو چاہے کہ وہ اپنے لوگوں کو مکمل تحفظ دینے کے لئے انقلابی حکمت عملی طے کرنا چاہیئے ۔

Share This Article
Leave a Comment