بلوچستان میں بی ایل اے کی عسکری کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بی ایل اے کے عسکری کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیے گئے۔

ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات انسداد دہشت گردی، قتل، اقد ام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیےگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعات بی ایل اے کی جانب سے کیےگئے،کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، ہلاک افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئیں، ان کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہےکہحملہ آوروں  کی لاشوں کی شناخت کے لیے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے،ان کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیےگئے ہیں، بعض حملہ آوروں کے جسمانی اعضاء پنجاب فارنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment